ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ملکی خبریں / عراق میں برطانوی مداخلت انٹرنیشنل قانون کے منافی تھی، سابق نائب برطانوی وزیراعظم

عراق میں برطانوی مداخلت انٹرنیشنل قانون کے منافی تھی، سابق نائب برطانوی وزیراعظم

Sun, 10 Jul 2016 17:48:57  SO Admin   S.O. News Service

لندن،10جون(ایس اونیوز/آئی این ایس انڈیا)برطانیہ کے سابق نائب وزیراعظم جان پریسکوٹ نے سن 2003میں اپنے ملک کی عراق میں فوجی مداخلت کو انٹرنیشنل قوانین کی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔ اُن کا یہ بیان سات برس تک جاری رہنے والی ایک تحقیقات کی رپورٹ کے تناظر میں سامنے آیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق سابق وزیراعظم ٹونی بلیئر کی عراق میں فوجی مداخلت کی منصوبہ بندی اور عراق کی جنگ سے متعلق حکمت عملی ناکامیوں سے بھرپور ثابت ہوئی ہے۔ پریسکوٹ نے یہ بھی کہا کہ بلیئر نے عراق میں فوج کشی سے آٹھ ماہ قبل امریکی صدر بُش کو بتا دیا تھا کہ وہ اُن کے ساتھ ہیں۔ پریسکوٹ سن 2003میں عراق میں فوجی مداخلت کے وقت برطانیہ کے نائب وزیراعظم تھے۔


Share: